ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سرپن کٹہ کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں نوجوان جاں بحق

بھٹکل سرپن کٹہ کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں نوجوان جاں بحق

Sun, 01 Nov 2020 22:34:35    S.O. News Service

بھٹکل یکم نومبر (ایس او نیوز)  تعلقہ کے سرپن کٹہ کے قریب بینندور نامی مقام پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت  ایس ایم سوبان (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ وہ شام قریب پانچ بجے بھٹکل ساگر روڈ کے اندرونی راستے سے  تفریح کی غرض سے شیرور کے لئے نکلے تھے کہ  بینندور نامی مقام پر ان کی بائک  حادثے کا شکار ہوگئی۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ ان کی بائک  روڈ پر پھسل گئی جس کے نتیجے میں  نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ سوبان کو شدید زخمی حالت میں    پہلے بھٹکل کے پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا تھا، بعد میں نازک حالت میں اُڈپی لے جایا جارہا تھا  مگر راستے میں ہی اُس نے دم توڑ دیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

رات قریب آٹھ بجے جب میت بھٹکل پہنچی تو حادثے کی اطلاع ملتے ہی نیشنل ہائی وے پر  ان کے ائیرٹیل دفتر کے  قریب واقع مکان پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ 

سنجیدہ ، کم گو  اور با اخلاق نوجوان  کی اچانک موت پر لوگوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لئے دعائیں کیں۔  میت کے آخری دیدار کے لئے گھر کے باہر کافی لوگ جمع  تھے۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: